7 مارچ، 2017، 8:49 PM

فرینکفرٹ میں امریکی قونصلخانہ ہیکروں کا مرکزرہا ہے

فرینکفرٹ میں امریکی قونصلخانہ ہیکروں کا مرکزرہا ہے

وکی لیکس نے امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات ریلیزکرتے ہوئے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں امریکی قونصلخانہ ہیکروں کا مرکز اور ان کی مخفیگاہ رہا ہے، سی آئی اے کے اہلکار یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ہیکنگ کرتے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس نے امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات ریلیزکرتے ہوئے کہا ہے کہ فرینکفرٹ میں امریکی قونصلخانہ ہیکروں کی مخفیگاہ رہا ہے اور سی آئی اے کے اہلکار یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ہیکنگ کرتے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وکی لیکس نے امریکی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات ریلیزکردی ہیں،سی آئی اہلکار یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی ہیکنگ کرتے تھے، جرمن شہرفرینکفرٹ میں امریکی قونصل خانہ سی آئی اے ہیکرزکامرکزتھا۔وکی لیکس کے مطابق ہیکروں کو امریکہ کی مکمل سرپرستی حاصل تھی  اور انھیں امریکی حکومت کی طرف سے باقاعدہ سفارتی پاسپورٹ فراہم کئے گئے تھے۔

News ID 1870926

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha